’’دودھ بھی بہت مہنگا ہو گیا ہے ، ماما بس ایک فیڈر دیتی ہیں‘‘ مہنگائی کا طوفان ،ننھی عنایہ نے بھی وزیراعظم عمران خان سے معافی مانگ لی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں مہنگائی کے نہ رکنے والے طوفان سے ہر شخص تنگ ہو گیا ، ہر شے عوام کی خرید سے باہر ہوتی جارہی ہے ، چینی ، آٹا ، گھی ، تیل ، دالوں ، سبزی اور پیٹرولیم مصنوعات سمیت ہر شے کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے ۔ ایسے میں چنیوٹ سے ایک ننھی عنایہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی پر وائرل ہو رہی ہے
جس نے پریشانی میںوزیراعظم عمران خان سے مخاطب کرتے ہوئے مہنگائی پر بس کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ عنایہ اپنی ویڈیو میں کہہ رہی ہےکہ میرا پینے والا دودھ مہنگا ہو چکا ہے ، دودھ بھی ختم ہو گیا ، ماما اب ایک فیڈر دیتی ہیں جو میں ختم کر لیتی ہوں، اللہ توبہ اللہ توبہ ۔واضح رہے کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سمیت ہر شے کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس کے باعث عام عوام کی زندگی کا پہیہ شدید مشکلات کا شکار ہے ۔