پشاور: بچہ کھیت سے دستی بم گھر اٹھا لایا، پھٹنے سے نوجوان ہلاک، 3 زخمی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور کے علاقے سوڑی زئی میں دستی بم پھٹنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق گھر میں دستی بم پھٹنے سے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے ہیں۔
پولیس کے مطابق 2 سال کا بچہ کھیتوں سے دستی بم اٹھا کر گھر لایا تھا۔