شعیب ملک نے بھی آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں شکست کے بعد خاموشی توڑ دی، پہلا بیان جاری کر دیا

دبئی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے سیمی فائنل میں شکست کے بعد اپنا پہلا پیغام جاری کیا ہے۔
شعیب ملک نے ٹوئٹر پر ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے قومی اسکواڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیم بنانے کیلئے مستقل مزاجی ضروری ہوتی ہے، جب ہم کھیلتے ہیں تو ایک ٹیم کی طرح فتح یاب ہوتے ہیں اور بطور ٹیم ہی شکست سے دوچار بھی ہوتے ہیں۔


کرکٹر نے اپنے پہلے پیغام میں کہا کہ سب سے اہم یہ ہے کہ ہم آخر تک لڑتے ہیں اور اس بار بھی ہم نے ایسا ہی کیا، یہ وقت ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور آگے بڑھنے کا وقت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 11 نومبر کو ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کا سیمی فائنل آسٹریلیا کیخلاف کھیلا جس میں آسٹریلیا کو 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں سے فتح حاصل ہوئی۔