آصف علی بھی حسن علی کی حمایت میں سامنے آگئے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے گروپ میچز میں شاندار چھکے مارنے والے قومی کرکٹر آصف علی بھی حسن علی کی حمایت میں سامنے آگئے۔آصف علی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حسن علی کی وہ تصویر شیئر کی جوکہ چیمپیئن ٹرافی جیتنے پر لی گئی تھی۔
Mushkil waqt sub per aata hai. Hum insaan hi hein, hum se bhi ghalatiyaan hoti hein. @RealHa55an Pakistan ka star hai. Hum sub Hasan ke saath hein. #WeStandWithHasanAli pic.twitter.com/2VVCvXsRCm
— Asif Ali (@AasifAli2018) November 13, 2021
ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے آصف علی نے لکھا کہ ’مشکل وقت سب پر آتا ہے۔‘آصف علی نے کہا کہ ’ہم بھی انسان ہی ہیں اور غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتی ہیں۔‘
اُنہوں نے حسن علی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’حسن علی پاکستان کا اسٹار ہے اور ہم سب اُس کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘واضح رہے کہ میچ کے 19ویں اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر حسن علی سے ویڈ کا کیچ ڈراپ ہوگیا تھا، کیچ چھوٹنے کے بعد ویڈ نے 3 چھکے لگاکر پاکستان سے جیت چھین لی تھی۔
ویڈ نے17گیندوں پر 41 نا قابل شکست رنز بنائے جس میں چار چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔
ان کی ناقابل یقین اننگز اور ساتھی مارکس اسٹوئنس کی 31 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کی بدولت آسٹریلیا اب فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اتوار کو وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گا۔