مولانا فضل الرحمٰن اور نواز شریف میں رابطہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔نواز شریف نے حکومت کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دینے اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پر اظہارِ اطمینان کیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت پر دباؤ بڑھانے پر اتفاق بھی کیا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے لاہور جلسے کو لانگ مارچ کی شکل دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ نواز شریف نے یقین دہانی کرائے کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ پر جو بھی فیصلہ کرے گی ساتھ دیں گے۔فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومت کو مزید وقت دینا عوام اور ملک سے ظلم ہوگا۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے احتجاجی پلان کو آگے بڑھانے پر بھی دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا۔