بلوچستان،میڈیکل اسٹور ڈپو میں 5 ارب کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
صوبہ میں ایک ارب 77کروڑ کی ادویات تقسیم ہی نہیں ہوئیں

ٹینڈر اور ریکارڈ مرتب کیے بغیر 25کروڑ روپے کی ادائیگی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ صحت بلوچستان کے میڈیکل اسٹور ڈپو کی 5 سالہ آڈٹ رپوٹ میں 5 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔رپورٹ کے مطاقب آڈٹ رپورٹ 2017-2022کے دورانیہ پر مشتمل ہے جس کے مطابق بلوچستان میں ایک ارب 77کروڑ کی ادویات تقسیم ہی نہیں ہوئیں اور 31کروڑ سے زائد کے گورنمنٹ ٹیکسز وصول ہی نہیں کیے گئے
جب کہ 19 کروڑ روپے کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو مہیا ہی نہیں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ٹینڈر اور ریکارڈ مرتب کیے بغیر 25کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔
