آسٹریلیا کی جیت پر شنیرا اکرم کا بیان بھی آگیا

کراچی (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا کے نام ہونے پر اپنا پہلا بیان جاری کیا ہے,آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی شنیرا نے اپنی ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کو بہت بہت مبارک ہو، کیا ناقابلِ یقین فتح ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ویسے مجھے لگ رہا ہے کہ آج رات پاکستان سے بھی کئی لوگ آسٹریلیا کی جیت کی مبارکبادیں دے رہے ہیں، اس سب کیلئے شکریہ۔


شنیرا اکرم نے پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل سے قبل کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ پاکستان آسٹریلیا سے جیتے لیکن اگر آسٹریلیا سیمی فائنل کا مقابلہ جیت جاتا ہے تب بھی مجھے دکھ نہیں ہوگا تاہم آسٹریلیا پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا جہاں کینگروز نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔