500دکانیں جل کر راکھ بن گئی ۔۔ کروڑوں کا نقصان۔۔ آگ لگی یا لگائی گئی ۔؟ پاکستانیوں کیلئے افسوسناک خبر

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں صدر کی مشہور کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ سے متاثر ہونے والی دکانوں کی تعداد تاجروں نے 500 بتائی ہے۔ کوآپریٹو مارکیٹ کے تاجروں نے دعوی کیا ہے کہ مارکیٹ میں جلنے والی دکانوں کی تعداد 500 تک پہنچ گئی ہے، فائر فائیٹرز چند مقامات پر مسلسل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔تاجر کا کہنا تھا کہ گودام بھی جلے ہیں، مارکیٹ 90 فیصد جل چکی ہے اب تاجر مارکیٹ سے اپنا بچا کچا سامان نکال رہے ہیں۔ایک مقامی تاجر نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑا نقصان ہوگیا،مگر کوئی پوچھنے نہ آیا،

عمارت کے اندر آگ بجھانے کا کام جاری ہے اور دھواں اب بھی موجود ہے۔تاجروں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 10 منٹ میں پوری مارکیٹ میں آگ لگنے کا امکان نہیں تھا، کیمیکل ڈال کر آگ لگائی گئی ہے۔کوآپریٹو مارکیٹ کے تاجروں نے بتایا کہ بلڈر نے 1990 ء سے عمارت مکمل نہیں کی تھی، عمارت میں پارکنگ پر بھی تنازعہ تھا۔تاجروں نے نقصان کا تخمینہ 5 سے 10 ارب روپے کا بتایا ہے۔