فورٹ عباس میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کا واقعہ
بہاولنگر(قدرت روزنامہ) فورٹ عباس میں لڑکی کے تین بھائیوں نے اپنی بہن اوربہنوئی کوقتل کردیا۔پولیس ترجمان کے مطابق عبدالرزاق نے اپنی پہلی بیوی کوطلاق دے کراس کی بہن سے شادی کرلی تھی۔لڑکی کے تین بھائیوں نے فائرنگ کرکے اپنی بہن اوربہنوئی کوقتل کردیا۔
واقعہ فورٹ عباس کے تھانہ مروٹ کی حدودمیں پیش آیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کوگرفتارکرلیا جبکہ دوملزمان فرارہوگئے۔ پولیس مفرورملزمان کو تلاش کررہی ہے۔