اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاری شروع، مارچ سے بلوچستان کے حقوق کے حصول کو ممکن بنائیں گے، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی بلوچستان کے امیرایم پی اے مولانامولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرکے بلوچستان کے حقوق کے حصول کو ممکن بنائیں گے امرائے اضلاع وذمہ داران اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاری شروع کر دیں بلوچستان کو ساحل ووسائل کی فراہمی ،تجارت کی بحالی،لاپتہ افرادکی بازیابی ،بارڈربندش ،طاقت کے استعمال کے خاتمے اور امن وعدل کیلئے جدوجہدکو تیز وجمہوری مذاہمت کومنظم بنائیں گے ۔اسلام آباد مارچ حکمرانوں کو خواف غفلت سے بیدار کریں گے کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد دھرنا بھی پیش نظر ہے کوئٹہ بلوچستان میں بدامنی کی مذمت کرتے ہیں حکومت عوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنائیں بے گناہوں کے قتل کی حمایت کوئی باشعورفرد نہیں کر سکتا مسخ شدہ لاشیں جبری گمشدگیوں اور کاروبار تجارت بندش کی وجہ سے حالات خراب غربت بے روزگاری اور پریشانی میں اضافہ ہوا ہے ۔بجٹ میں ملازمین کے مسائل حل ،تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ان خیالات کا اظہارانہوں جماعت اسلامی بلوچستان صوبائی ذمہ داران ماہانہ تنظیمی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ نائب امراءصوبائی پارلیمانی سیکرٹری انجینئر عبدالمجید بادینی ، عبدالمتین اخوندزادہ ،مولانا عبدالکبیر شاکر ،بشیراحمدماندائی ،زاہدا ختر بلوچ ،پروفیسر مولانا محمد ایوب منصور،مولانا محمد عارف دمڑ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹریز صابر صالح پانیزئی ایڈوکیٹ ،مولانا عبدالناصر شہاب زئی ،قاری امداداللہ ،پروفیسر سلطان محمدکاکڑ،محمد یوسف منگریو ،نقیب اللہ اخوانی ،،سلطان محمد محنتی ،عبدالولی خان شاکر،احمدشاہ غازی ،اعجاز محبوب ،اسامہ ہاشمی ودیگر نے شرکت کی ،اجلاس میں ذمہ داران نے اپنے اپنے شعبہ جات وانفرادی تنظیمی رپورٹ پیش کی اس موقع پر آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے بھی مشاورت وتقسیم کارکی گئی ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ میڈیا قومی پارٹیاں امن کی بحالی ،حقوق کی فراہمی ،ظلم وجبر ،بارڈر بندش کے خاتمہ ،لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مخلصانہ کردار اداکریں بصورت دیگر حالات بہت خراب وکنٹرول سے باہر ہوجائیں گے بلندبانگ دعوے ،بے عمل اعلانات ،دھمکی گولی سے مسائل حل نہیں بلکہ نفرت پریشانی اورمشکلات میں اضافہ ہوگا اجلاس سے ذمہ داران نے خطاب میں کہاکہ بلوچستان میں بدامنی نے حالات خراب کیے بدامنی بم دھماکوں کے ذمہ دار سیکورٹی ادارے ہیں بدقسمتی سے سیکورٹی کیلئے رکھی گئی بجٹ عوام کی حفاظت امن وامان کے بجائے سیکورٹی فورسزکی حفاظت پر خرچ ہورہی ہے عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ۔ہر طرف بے گناہ دھماکوں میں مر رہے ہیں ۔حکمران سیکورٹی فورسزاور ادارے ومقتدر قوتیں تماشائی کا منفی کردار ادا کررہے ہیں جس کی وجہ سے حالت بدسے بدترعوام مایوس پریشان اور خوف ودہشت کا شکار ہیں آرمی چیف اور وزیر اعظم کا جرگے عوامی تائید وحمایت والوں کے بجائے لاڈلوں کا جرگہ تھا جو گفتن خوردن اور برخاستن کے سواکچھ نہیں ،جب تک عوامی تائید حاصل کرنے والوں سے مشاورت ان کو اعتماد میں نہیں لیا جائیگا طاقت زورزبردستی غرورتکبر اور دھمکی سے مسائل حل ہوں گے نہ امن وامان میسر آسکتاہے ۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا ہے عوامی مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں عوامی بیٹھک بنایاجائیگا جس میں امیر صوبہ ممبرصوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،صوبائی وزیر انجینئر عبدالمجید بادینی عوامی مسائل سننے وحل کے حوالے سے باقاعدہ روزانہ ٹائم دیں گے تاکہ عوامی مسائل کے حل میں پیش رفت ہوعوامی بیٹھک کا بہت جلد افتتاح ہوگااسلام آباد کی طرف لانگ مار چ کے حوالے سے امرائے اضلاع وذمہ داران کو اہداف دیے گیے ۔
