نواز شریف کے حق میں تیسری بڑی گواہی عدلیہ کے اندر سے آئی ہے، مریم نواز
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج نواز شریف کے حق میں تیسری بڑی گواہی عدلیہ کے اندر سے سامنے آئی ہے۔مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رانا شمیم کے انکشافات پر سب سے پہلا نوٹس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو جانا چاہیے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیان حلفی آتا ہے تو اس پر جواب بھی بیان حلفی میں ہی آنا چاہیے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ امید تھی ایک دن سچ سامنے آئے گا، پانچ سال سے عدالتوں کے چکر لگار ہیں۔اُن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سزاؤں کو ختم کرکے نوازشریف کو بری کیا جائے۔