مونگ پھلی شوق سے کھانے والوں کیلئے بُری خبر
کراچی (قدرت روزنامہ)اگر مونگ پھلی شوق سے کھاتے ہیں تو جانیے اس کو روزانہ کھانے کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔موسم سرما کی ٹھنڈی راتوں میں مونگ پھلی کھانے کا بھی اپنا ہی مزا ہے مگر جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ کسی بھی چیز کی زیادتی انسان کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے اسی طرح مونگ پھلی بھی زیادہ کھانے کے یا روزانہ کھانے کے چند نقصانات بھی ہیں ، جن کا آپ سب کو علم ہونا ضروری ہے۔
معدے میں تیزابیت:
مونگ پھلی کھانے سے معدے میں تیزبیت ہوجاتی ہے۔ اس کو محدود ہو کر کھائیں زیادہ کھانے سے معدے میں گرمائش بڑھ جاتی ہے جس سے ہاضمے کا مسئلہ بھی ہو جاتا ہے۔
سانس:
مونگ پھلی سانس کے مرض کی ایک اہم وجہ بنتی ہے کیونکہ اس میں آئل پایا جاتا ہے جس سے سانس اکھڑنے لگتا ہے اور ان لوگوں کے لیے خطرناک ہے جو پہلے سے ہی سانس کے مریض ہیں۔
وزن:
جو لوگ وزن کے بڑھنے سے گھبراتے ہیں وہ مونگ پھلی کا زیادہ استعمال نہ کریں کیوں کے یہ جلد وزن بڑھا دیتی ہے اور میٹابولزم سست روی سے کام کرتا ہے۔
حاملہ خواتین:
مونگ پھلی کو حاملہ خواتین کھانے سے گریز کریں کیونکہ یہ خشک ہوتی ہیں اور الرجی کا باعث بن سکتی ہیں، لہٰذا حمل کے دوران اجتناب کریں۔
سوڈیم:
اس سے جسم میں سوڈیم کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس سے بلڈ پریشر اور دل کا عارضہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔
خارش:
مونگ پھلی کھانے سے جسم میں خارش اور سر میں خشکی ہونے کا شبہ ہے لہٰذا روزانہ کھانے سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ دنیا میں ہر چیز کے فائدے اور نقصانات ہوتے اسی طرح جہاں مونگ پھلی کے نقصانات ہیں وہیں اس کے فائدے بھی ہیں ، فوائد میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس میں کتنی غذائیت موجود ہوتی ہے۔
مونگ پھلی میں پروٹین، کیلشیم، وٹامن ای، وٹامن بی ون ، فاسفورس بی چھ، فیٹ تھایامائن ، فولاد ، وٹامن ڈی کے اور بی 6 فولیٹ بھی پائے جاتے ہیں۔