گھٹنوں میں درد کیوں ہوتا ہے؟ نئی وجہ سامنے آگئی

(قدرت روزنامہ)وٹامن ڈی کی کمی بہت سی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے جن میں اوسٹیو ملیشیا اور ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ شامل ہے . گھٹنوں میں درد وٹامن ڈی کی کمی کے سبب ہوتا ہے ، وہ افراد جو سورج کی دھوپ سے مطلوبہ مقدار میں وٹامن ڈی حاصل نہیں کر پاتے وہ جوڑوں کے درد کا شکار ہو جاتے ہیں .

پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں افراد ایسے ہیں جو گھٹنوں کے درد میں مبتلا ہیں اور معمولاتِ زندگی انجام دینے سے قاصر ہیں . ماہرین نے ایسے تمام متاثرہ افراد کے لیے ایک چھوٹا لیزر آلہ متعارف کروایا ہے، جس کی مدد سے خاص لیزر روشنی ڈال کر نہ صرف درد کو دور کیا جاسکتا ہے بلکہ نسیجوں کی افزائش اور بدن کی قدرتی مرمت کو بھی روکا جاسکتا ہے . نی پلس نامی آلے کے دونوں اطراف لیزر روشنی خارج کرنے والے دو آلات لگے ہیں جو مخصوص روشنی گھٹنوں کی گہرائی میں بھیجتے ہیں ، یہ عمل لائٹ تھراپی کہلاتا ہے جس کا تکنیکی نام فوٹوماڈیولیشن بھی ہے . اس آلے میں جدید لیزر نصب ہے جو خون کی باریک نالیوں کی افزائش میں مدد دیتی ہے، اندرونی سوزش کم کرتی ہے اور جسم کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ ازخود اپنی مرمت کرکے خامی کو دور کرسکے . اپنے مخصوص ڈیزائن اور مقناطیسی پینل کی وجہ سے پٹی گھٹنوں کے گرد اچھی طرح لپٹ جاتی ہے اور درست مقام پر روشنی پھینکتی ہے . اس سے اطراف میں خون کا بہاؤ تیز ہوتا ہے، سوزش کم ہوتی ہے اورجلن پیدا کرنے والے سائٹوکائنز کی پیداوار کم ہوجاتی ہے . . .

متعلقہ خبریں