وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا میر عطاء الرحمن مینگل کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق وزیر مملکت، نگران وزیر اعلیٰ اور سابق سفیر قطر میر نصیر مینگل کے فرزند میر عطاء الرحمن مینگل کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہید میر عطاء الرحمن مینگل کی بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے زخمی میر مطیع الرحمن مینگل کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ حملہ بزدلانہ اور دہشت گردوں کی جانب سے کیا گیا جو کہ قابل مذمت ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان حکومت اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی اور دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام اور حکومت دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کو برداشت نہیں کریں گے۔

WhatsApp
Get Alert