وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور عوامی مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں سیاسی ہم آہنگی اور جمہوری اقدار کے فروغ پر اتفاق کیا۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس کے لیے ہمیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کرنا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ منتخب نمائندوں سے مشاورت جمہوریت کا حسن ہے اور ترقی، مفاہمت اور شراکتِ عمل سے ہی بلوچستان کا مستقبل بہتر ہو سکتا ہے۔
