عائزہ خان نے ’نئے ہیئر کٹ‘ کے لیے مداحوں سے رائے مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے ’نئے ہیئر کٹ‘ کے لیےمداحوں سے رائے مانگ لی ہے۔عانزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چھوٹے بالوں میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ ہائے گائز ! تو آپ جانتے ہیں کہ انہیں اپنے کالے لمبے بالوں پر فخر ہے لیکن وہ کچھ عرصے سے ان کو چھوٹے کروانے کا سوچ رہی ہیں اور آخر کار انہوں نے اپنے بال چھوٹے کروالیےہیں!‘انہوں نے اپنے نئے ہیئر اسٹائل کے بارے میں مداحوں سے ان کی رائے مانگی ہے کہ انہیں اداکارہ کا نیا ہیئر اسٹائل کیسا لگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)


عائزہ خان کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے ان کے نئے ہیئر کٹ کے بارے میں ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔
کچھ نے کہا کہ ان کے صرف لمبے بال ہی اچھے لگتے ہیں جبکہ کچھ مداحوں کی رائے ہے کہ عائزہ خان چھوٹے بالوں میں بھی اچھی لگ رہی ہیں۔البتہ ایک مداح نے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے بارے میں انتہائی پر اعتماد انداز میں لکھا کہ ’عائزہ خان نے وگ لگائی ہوئی ہے، وہ اپنے بال کبھی نہیں کاٹیں گی‘۔