سالانہ 500ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے،وزیراعظم کا بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ 500ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے،بجلی چوری ایک بہت بڑا چیلنج ہے،ہمیں برق رفتاری سے بجلی چوری میں کمی کرنی ہے،
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاور سمارٹ موبائل ایپ”اپنا میٹر،اپنی ریڈنگ”کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پورے پاکستان میں ڈسکوز بورڈزمیں انقلابی تبدیلیاں کیں،کرپٹ مافیا کے خلا ف مضبوطی کے ساتھ اقدامات کئے،ڈسکوز بورڈز میں میرٹ پر تعیناتیاں کی گئیں،ان کا کہناتھا کہ محکمہ بجلی میں ریفارمزہوئیں، ابھی طویل سفر باقی ہے،بجلی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے وزیر توانائی و ٹاسک فورس نے بے پناہ محنت کی،آئی پی پیز سے بات چیت ایک مشکل مگر مثبت مرحلہ تھا، اویس لغاری اور ان کی ٹیم نے گردشی قرض کو سیٹلڈکیا۔
وزیراعظم کاکہناتھا کہ عالمی منڈیوں میں گرتیل کی قیمتیں گریں، حکومت نے موقع سے فائدہ اٹھایا، بجلی کی فی یونٹ قیمت ساڑھے 7روپے کم کی گئی،ہر سال ری بیسنگ ہوتی ہے جو ہمارے لءے چیلنج تھا، خدشہ تھا کہ بجلی کی قیمت میں 70پیسے اضافہ نہ ہو جائے، ایسے طریقے اپنائے کہ بجلی کی قیمت میں 70پیسے اضافہ نہ ہو،ہماری کوشش ہے بجلی میں 70پیسے اضافہ عوام تک نہ پہنچے۔
وزیراعظم نے بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ 500ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے ،بجلی چوری ایک بہت بڑا چیلنج ہے،ہمیں برق رفتاری سے بجلی چوری میں کمی کرنی ہے،بجلی کی پیداوار زیادہ اور کھپت کم ہونا بھی چیلنج ہے،چاہتا ہوں “اپنا میٹر،اپنی ریڈنگ”ایپ کو پشاور سے کراچی تک متعارف کرائیں،وزیرتوانائی اس ایپ میں مزید جدت پیدا کریں،اپنا میٹراپنی ریڈنگ ایپ کو 5زبانوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert