رانی مکھرجی کو بالی ووڈ کی پہلی فلم میں کام کیسے ملا؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق ایک فنکار گھرانے سے ہے لیکن اس کے باوجود انہیں اپنی پہلی فلم میں کام صرف اور صرف صلاحیتوں کی بنیاد پر ملا۔رانی مکھرجی کا تعلق ایک فنکار گھرانے سے ہے، ان کے والد فلم ساز جب کہ والدہ گلوکارہ ہیں، انہوں نے 1996 میں اپنے فنی سفر کا آغاز بھی ایک بنگالی فلم سے کیا لیکن بالی ووڈ مٰیں ان کی پہلی فلم ’راجا کی آئے گی بارات‘ تھی ۔
رانی مکھرجی نے ’راجا کی آئے گی بارات‘ میں کام ملنے کے حوالے سے بتایا کہ یہ فلم سلیم اختر نے بنائی، وہ مجھے ذاتی طور پر جانتے تھے لیکن مجھے اس فلم میں اس لئے کام نہیں ملا کہ میں ان کے کسی جاننے والے کی بیٹی یا بھانجی ہوں بلکہ انہوں نے میرے اندر کام کا جذبہ دیکھا ، اس کے بعد آڈیشن لیا، جس کی بنیاد پر مجھے اپنی پہلی فلم ملی۔
رانی مکھرجی نے مزید کہا کہ ہر نئے آنے والے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میں نے بھی مشکلات کا سامنا کیا، میں نے خود پر توجہ دی، اپنے کام کو بہتر کیا اور اس کے لیے سخت محنت کی، یہی وجہ ہے کہ میں آج اس مقام پر ہوں کہ میرے مداح ہر حال میں میرے ساتھ ہیں۔