ڈسکوز صارفین کیلئے 49 پیسے، کے الیکٹرک صارفین کیلئے 4 روپے 60 پیسے فی یونٹ بجلی سستی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 49 پیسے فی یونٹ جبکہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے 4 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ۔ دنیا نیوز کے مطابق ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی مئی کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی اپریل کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ فیصلے کے مطابق اس کمی کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہوگا۔
