سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کا سیریز میں کلین سوئپ
بنگلا دیش (قدرت روزنامہ)پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں سنسنی خیز مقابلے بعد کلین سوئپ فتح حاصل کرلی۔بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 32 رنز پر گری جب کپتان بابراعظم 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔میزبان ٹیم کے خلاف پاکستان کی دوسری وکٹ 83 رنز پر اس وقت گری جب محمد رضوان 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم کی تیسری وکٹ سرفراز احمد کی تھی جو 6 رنز بنا کر آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔چوتھے آوٹ ہونے والے کھلاڑی حیدر علی تھے جو 45 رنز بنا سکے جبکہ افتخار احمد 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے وننگ ہٹ لگا کر میچ ختم کیا۔اس اے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ڈھاکا میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔میچ کی پہلی اننگ میں قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے اپنے پہلے ہی اوور کی تیسری بال پر وکٹ لے کر ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں اپنی وکٹوں کا کھاتہ کھولا۔
بنگلا دیش کو میچ میں پہلا نقصان نجم الحسن شانتو کی وکٹ کا اٹھانا پڑا تھا،وہ 5 رنز بنا کر دھانی کی گیند پر بولڈ ہوئے تھے۔میزبان ٹیم کی دوسری وکٹ عثمان قادر کے حصے میں آئی تھی جب شمیم حسین 22 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے تھی۔پاکستان کے خلاف بنگلا دیش کی تیسری وکٹ 80 رنز پر گری تھی جب عثمان قادر نے عفیف الحسن کو آؤٹ کیا تھا۔بنگلا دیش کی چوتھی وکٹ محمد نعیم کی تھی وہ 47 رنز بناسکے، وسیم نے ان کا اپنی ہی بال پر کیچ کیا تھا۔
میزبان ٹیم کی پانچویں وکٹ نور الحسن کی تھی انہیں بھی وسیم نے ہی آؤٹ کیا تھا جبکہ اننگ کے آخری اوور میں حارث روف کی بال پر محمد اللّٰہ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھا اور آخری بال پر دوسرے رن لینے کی کوشش میں امین الحسن 3 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے تھے۔یوں میزبان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 124 رنز بنائے تھے۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور عثمان قادر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ دھانی اور حارث روف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی تھا۔پاکستان کی جانب سے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے آج اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا۔شاہنواز دھانی پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے 95 ویں کھلاڑی ہیں۔
سابق کپتان سرفراز احمد نے شاہنواز دھانی کو انٹرنیشنل کیپ دی۔قومی کرکٹ ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سرفراز احمد، افتخار احمد، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔جبکہ فخر زمان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہیں۔قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی، خوشدل شاہ، سرفراز احمد، افتخار احمد، محمد نواز ، محمد وسیم جونیئر ، عثمان قادر، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک بیٹے کی طبیعت خرابی کے باعث بنگلادیش کے خلاف پہلے ہی تیسرے ٹی 20 سے دستبردار ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جبکہ آج کے میچ میں بھی شکست کی صورت میں میزبان ٹیم بنگلا دیش دیش کو کلین سوئپ کی ہزیمت اٹھانا پڑے گی۔