’صحت اور ساکھ متاثرہوتی ہے‘، سندھ پولیس کی اہلکاروں کو گٹکا، ماوا چھوڑنے کیلئے 10روزکی مہلت


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ پولیس کی جانب سے انوکھا مگر اچھا اقدام اٹھایا گیا ہے اور گٹکا کھانے والے پولیس اہلکار اور افسران کی شامت آگئی۔
سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گٹکے کے عادی افسران اور اہلکاروں کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو گٹکا/ماوا چھوڑنے کے لیے 10 روز کی مہلت دی گئی ہے تاہم اس کے بعد ایکشن لیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گٹکا کھانے سے صحت کے ساتھ پولیس کی ساکھ بھی متاثر ہوتی ہے، گٹکا کھانا ترک نہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی اور غیر سنجیدگی پر ملازمت سے برخاستگی بھی ہو سکتی ہے۔
سندھ بھر کے اضلاع سے گٹکا کھانے والے پولیس اہلکاروں کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہر 15روز بعد پیشرفت رپورٹ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو جمع کرائی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert