جماعت اسلامی کی موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی نمبرپلیٹس کی تبدیلی کیخلاف کراچی میں بائیک ریلی


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔
موٹرسائیکل ریلی کا آغاز امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی قیادت میں نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی سے ہوا۔
ریلی میں امیر جماعت اسلامی، دیگرعہدیداران اور کارکن شریک ہوئے۔ ریلی مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے برنس روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
امیر جماعت اسلامی منعم ظفر نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کو انفرا اسٹرکچر دینےکو تیار نہیں ہے، مئیر کہتے ہیں کہ گلیوں کی تعمیر کرنا ہماری ذمہ داری نہیں۔
امیر جماعت اسلامی کاکہنا تھا کہ سندھ حکومت سے پانی، بجلی اور سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کیا جائے تو یہ نمبر پلیٹ تبدیل کرنےکاکہتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert