خالق آباد سے منتخب نمائندوں نے حلقے کی خدمت کی اور خدمت پر ہی یقین رکھتے ہیں ، میر ضیاء اللہ لانگو
الخالد پینل کے کے اشرف شاہ چیئرمین میونسپل کمیٹی خالق آباد اور نیشنل پارٹی کے چاکر خان کووائس چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک پیش کرتے ہیں

قلات خالق آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ ایک بار پھرقلات خالق آباد کے عوام نے کارکردگی کی بنیا د پر ہم پراعتماد کرکے میونسپل کمیٹی خالق آباد کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کوبلامقابلہ کامیاب کراکر یہ ثابت کیا کہ پچھلے سے 10سے 15سالوں میں قلات خالق آباد سے منتخب نمائندوں نے عوام کی بلارنگ ونسل خدمت کی ہے۔
الخالد پینل کے کے اشرف شاہ چیئرمین میونسپل کمیٹی خالق آباد اور نیشنل پارٹی کے چاکر خان کووائس چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک پیش کرتے ہیں اپنے جاری کردہ بیان میں میرضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ اقتدا ر پر بیٹھا ہر شخص اپنے آپ کو حکمران سمجھنے کے بجائے عوام کا خادم بن اپنے حلقے کی خدمت کرے عوام کا اعتماد بحال رکھنے کا واحد حل یہی ہے کہ حلقے میں بے روزگاری،تعلیم و صحت کی بہتری،بجلی ،گیس اور زمینداروںکے مسائل سمیت دیگر بنیادی مسائل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھا کر اس کے حل کے لئے کردار ادا کرنا ہوتا ہے جس کے لئے ہماری جد وجہد جاری تھی اور آئندہ بھی جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا میونسپل کمیٹی خالق آباد کے چیئرمین اور وائس چیئرمین شپ کی کامیابی اسی بات کی دلیل ہے کہ قلات خالق آباد سے منتخب نمائندوں نے حلقے کی خدمت کی اور خدمت پر ہی یقین رکھتے ہیں جس کی وجہ سے آج ایک با ر پھر الخالد پینل کے اشرف شاہ چیئرمین میونسپل کمیٹی خالق آباد اور نیشنل پارٹی کے چاکر خان وائس چیئرمین کو کامیاب کرایا نومنتخب امیدواروں سے یہی امیدہے کہ ترقی وخوشحالی کے لئے اپنے صلاحیتوں کو بھر پور انداز سے بروئے کار لاکر عوا م کی خدمت کریں گے۔
