سبز چائے، امراض قلب سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوسکتی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑی عمر کے لوگوں کے سمیت نوجوان نسل بھی امراض قلب سمیت دیگر جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہوتی جارہی ہے۔اس حوالے سے کی جانے والی متعدد تحقیقات سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ غیر معیاری اور پراسس فوڈز کا استعمال انسان کو ان مرض میں مبتلا کرتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ اچھی متوازن غذا انسان کو بہتر صحت اور لمبی زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرتی ہے اسکے علاوہ ورزش انسان کو چست اور تندرست رکھنے کے کام آتی ہے۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سبز چائے کا استعمال روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنالیا جائے تو امراض قلب سمیت دیگر جان لیوا بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔سبز چائے کی افادیت کو جاننے کے لئے کی جانے والی تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ ہ سبز چائے معدے، نرخرا، بڑی آنت، جگر، لبلبہ، چھاتی اور پھیپھڑوں کے کینسر سے بچاتی ہے۔
تحقیق کے مطابق سبز چائے دل کے امراض سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتی ہے اسکے علاوہ یہ کولیسٹرول کو کم کرتی ہے اور خون کو بھی پتلا کرتی ہے اس کی وجہ سے خطرناک دل کی بیماریوں اور فالج کا امکان کم ہو جاتا ہے۔بہتر اور صحتمند زندگی کے لئے سبز چائے کو اپنے معمول کا حصہ بنائیں اور اگر آپ کو بلند فشار خون کی شکایت ہے، تو سبز چائے زیادہ سے زیادہ مقدار میں لیا کریں، اس کے استعمال سے آپ کے خون کی گردش کا عمل بہتر ہوجائے گا۔