موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال، چکری روڈ پر پاکستان آرمی کا بذریعہ ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن،پاک فوج زندہ باد کے نعرے


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں موسلادھاراورطوفانی بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر گئے اور سیلابی صورتحال کا سامنا ہے،ایسے میں پاک فوج ایک بار پھر سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے متحرک ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاک فوج نے ہیلی ریسکیو مشن کے ذریعے سیلاب میں پھنسے خاندان کو بچالیا، متاثرہ خاندان چکری روڈ لڈیان میں مکان کی چھت پر پناہ لئے بیٹھا تھا، خراب موسم کے باوجود پاک فوج کا ہیلی مشن کامیابی سے مکمل ہوا۔
پاک فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرین کو ریسکیو کرنے پر لوگوں نے تالیاں بجائیں اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

WhatsApp
Get Alert