طاقت کے کھیل کیلئے خطرناک چالیں شروع ہوگئیں،سینئر صحافی نےنواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے وطن واپس آنا ہے اور اسی پر معاملات طے ہونے جارہے ہیں۔انہوں نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں سیاسی صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ بات پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ نوازشریف نے پاکستان واپس آنا ہے اور ان کے ساتھ معاملات طے کیے جا رہے ہیں،وہ ریورس انجینئرنگ کر رہے ہیں۔اور ریورس انجینئرنگ میں ہی بہت سارے واقعات آپ کے سامنے آ رہے ہیں اور آگے معاملہ نوازشریف کی وطن واپسی کی طرف جا رہا ہے۔

اس سے قبل ریورس انجینئرنگ میں آپ کو یہ چھوٹے چھوٹے معاملات نظر آئیں گے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ طاقت کے کھیل کے لیے اب خطرناک چالیں شروع ہو گئی ہیں۔۔ یہاں واضح رہے کہ لیگی رہنما جاوید لطیف بھی کئی بار دعویٰ کر چکے ہیں کہ نوازشریف دسمبر میں واپس آئیں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف سے صحافی نے سوال کیا کہ میں نواز شریف کب وطن واپس آ رہے ہیں؟

جس پر جاوید لطیف نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف رواں برس دسمبر میں وطن واپس آئیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی جاوید لطیف نواز شریف کی واپسی سے متعلق دعویٰ کر چکے ہیں۔ گذشتہ ماہ ستمبر میں مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف رواں سال واپس آ رہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف وطن واپس آکر پھر قوم کی قیادت کریں گے اور پاکستان کو بحران سے نکالیں گے۔ گذشتہ ماہ بھی جاوید لطیف نے دعویٰ کیاتھا کہ نوازشریف اسی سال وطن واپس آئیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نوازشریف کی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف اسی سال اپنی مرضی سے واپس آئیں گے۔