کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش ہوئی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس کے بعد شہر میں موسم خوشگوار ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق، آئی آئی چندریگر روڈ، ائیرپورٹ، ملیر، گلستان جوہر، اسکیم 33،گلشن اقبال، نارتھ کراچی اور نیوکراچی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔
اس کے علاوہ سکھر، حیدرآباد، مٹیاری، بدین، ہالا، ٹنڈو باگو، میر پور خاص اور ٹنڈوالہٰ یار میں بھی بادل برسے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ، جنوبی پنجاب ، بلوچستان، اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے آج سے 25 جولائی کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے18اضلاع میں بارشوں کاالرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
