اے آررحمان کی بیٹی کی نقاب پہن کرپہلی پرفارمنس

دبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے آسکرایوارڈ یافتہ موسیقاراے آررحمان کی بیٹی نے دبئی میں نقاب پہن کرپہلی پرفارمنس دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میوزک فیسٹول میں خدیجہ کی پرفارمنس نے نہ صرف حاضرین بلکہ سوشل میڈیا پردیکھنے والوں کے بھی دل جیت لئے۔نقاب پہنے خدیجہ نے نعتیہ کلام پیش کیا اور بھرپورداد سمیٹی ۔خدیجہ کا آرکسٹرابھی خواتین پرمشتمل تھا۔


خدیجہ کونقاب پہننے پربھارتی سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔خدیجہ کا تنقید کومسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اپنے والد یا کسی اورکے دباؤ پرنہیں اپنی مرضی سے نقاب لیتی ہوں۔خدیجہ اے آررحمان کی بڑی بیٹی ہیں۔اے آر رحمان کی چھوٹی بیٹی اوراہلیہ حجاب نہیں لیتیں۔