این اے 129ضمنی الیکشن، مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کی افواہوں پر حماد اظہر کی طرف سے وضاحت آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ پی ٹی آئی نے لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا، ساتھ ہی یہ بھی کہا جارہا تھا کہ مسلم لیگ ن کی ٹکٹ بھی حماد اظہر کی جیب میں ہے، حکمران جماعت بھی انہیں ٹکٹ دےسکتی ہے لیکن اب اس پر حماداظہر کی وضاحت آگئی ۔ایک اور ٹوئیٹ میں حماد اظہر نے عمران خان اور اپنے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ” کاش آج میں خان صاحب سے مل سکتا اور ان کے گلے لگ کر اپنا دکھ کم کر سکتا”۔
ابوذرسلمان نیازی نے بتایاکہ “”حماد اظہر کے کسی اور جماعت، جیسے کہ مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کی خبریں مکمل طور پر جھوٹی اور محض پروپیگنڈا ہیں، میں ان کے ساتھ موجود ہوں اور وہ خود کہہ رہے ہیں کہ ’اپنی آخری سانس تک عمران خان کے ساتھ ہوں “۔ ان کے اس پیغام کو حماد اظہر نے بھی ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس کی تائید کی ۔
اس سے قبل صحافی عمر دراز گوندل نے کہاتھاکہ حماد اظہر کی جیب میں اس وقت 2 ٹکٹیں ہیں،والد کے انتقال کے بعد حماد اظہر این اے 129 کا ضمنی الیکشن لڑیں گے۔ 2024 کے الیکشن میں حماد اظہر کے والد میاں اظہر نے بیٹے کی نشست بچانے کیلئے الیکشن لڑا اور فتح حاصل کی تھی۔ ان کے خاندان کے شریف فیملی کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، اسی لیے ن لیگ کی حکومت نے تمام تر مقدمات کے باوجود والد کے انتقال پر منظر عام پر آنے والے حماد اظہر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
حماد اظہر کے کسی اور جماعت، جیسے کہ مسلم لیگ ن، میں شامل ہونے کی خبریں مکمل طور پر جھوٹی اور محض پروپیگنڈا ہیں۔ میں اس وقت ان کے ساتھ موجود ہوں، اور وہ خود کہہ رہے ہیں: ’اپنی آخری سانس تک عمران خان کے ساتھ ہوں ، ابوذر سلمان نیازی pic.twitter.com/ZpVHkTseBh
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) July 26, 2025
ادھرسماء ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے این اے 129 سے ضمنی الیکشن میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی قانونی پیچیدگی کی صورت میں حماد اظہر کی فیملی سے ہی امیدوار ہوگا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی جانب سے میاں نعمان، رانا مشہود اور مہر اشتیاق نے لابنگ شروع کردی ہے، حکمران جماعت کی جانب سے بھی کسی بڑے کھلاڑی کو میدان میں اتارے جانے پر غور جاری ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شیڈول جاری ہونے کے بعد دونوں پارٹیاں حتمی اعلان کریں گی۔
دوسری طرف اپنےو الد میاں اظہر اور عمران خان کے ہمراہ ایک یادگاری تصویر شیئر کرتے ہوئے حما د اظہر نے لکھا کہ ” دو درویش طبعیت افراد سے میں نے بہت کچھ سیکھا اور ان کی شفقت کے زیر سایہ رہا۔ ایک میرے والد اور دوسرا عمران خان۔ والد اللہ کو پیارے ہو گئے اور خان صاحب دو سال سے ناحق جیل میں ہیں۔ کاش آج میں خان صاحب سے مل سکتا اور ان کے گلے لگ کر اپنا دکھ کم کر سکتا”۔
دو درویش تبعیت افراد سے میں نے بہت کچھ سیکھا اور ان کی شفقت کے زیر سایہ رہا۔ ایک میرے والد اور دوسرا عمران خان۔ والد اللہ کو پیارے ہو گئے اور خان صاحب دو سال سے ناحق جیل میں ہیں۔ کاش آج میں خان صاحب سے مل سکتا اور ان کے گلے لگ کر اپنا دکھ کم کر سکتا۔ pic.twitter.com/UZUgdyGTk9
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) July 27, 2025
