بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں کا سابق ڈی ایچ او قلات کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ

قلات(قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی ضلع قلات کے رہنماوں نے کہا ہے کہ سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات نے میرٹ کی پامالی کرتے ہوئے پسند نا پسند کی بنیاد پر 30سے زائد کنٹریکٹ بنیاد پرمحکمہ صحت قلات میں بھرتیاں کی جس سے حلقے پارٹی رہنماوں ،کارکنان اور پارٹی کے رہنماوں میںمایوسی پائی جارہی۔
وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی، صوبائی وزیرصحت ،چیف سیکرٹری بلوچستان سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات کے خلاف تحقیقات کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے اپنی جاری کردہ بیان میں بلوچستان عوامی پارٹی ضلع قلات کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ سابق ڈی ایچ او قلات اپنے رشتے داروں،سیاسی مخالفین اور اقراباپروری کرکے 30سے زائد محکمہ صحت قلات میں بھرتیاں کی جس میں ڈیسپنسرز،ایکسرے ٹیکنیشز، اوٹی اسسٹنٹ،ڈینٹل ٹیکنیشنز سمیت دیگر شعبے شامل ہیں جس کی وجہ سے قلات خالق آباد کے عوام اور پارٹی کارکنان کی شدید تحفظات اور خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے ۔
سابق ڈی ایچ او قلات کے اس عمل سے جن لوگوں کا حق بنتا تھا انکی حق تلفی ہوئی ہے حق حقدار کو نہ ملنے سے خاص کر نوجوان طبقے میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے لہذا وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ،چیف سیکرٹری بلوچستان اور سیکرٹری سے اپیل کرتے ہیں کہ سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات کے خلا ف تحقیقاتی کمیٹی قائم کرکے انکوائری کیا جائے تاکہ حقدار کو انکا حق مل سکے۔
