مشکوک افراد کے رابطے کا معاملہ اورپابندی ، عمر اکمل نے آخر کار اعتراف کرتے ہوئے پوری قوم سے معافی مانگ لی ،ویڈیو بیان جاری

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل نے 2020 میں ہونے والی اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے قوم اور دنیا بھر میں کرکٹ کے فینز سے معافی مانگ لی ہے . تفصیلات کے مطابق عمرا کمل نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” 17 ماہ قبل 2020 کو ایسی غلطی ہوئی جس سے میرے کیریئر اور کرکٹ دونوں کو نقصان پہنچا، مجھ سے غلطی یہ ہوئی کہ کچھ لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا جو میں وقت پر اینٹی کرپشن یونٹ کو نہ بتا سکا جس کی وجہ سے مجھے 12 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا ، کرکٹر ہو کر میں کرکٹ نہ کھیل سکا ، یہ عرصہ گزارنا میرے لیے بہت مشکل تھا ، اس دوران میں نے بہت کچھ سیکھا ، میں اعتراف کرتاہوں کہ اس غلطی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ کی بدنامی ہوئی اور میں اس پر اپنی فیملی، پی سی بی اور دنیا بھر میں کرکٹ کے فینز سے معافی مانگتاہوں ، آپ سے درخواست کرتاہوں کہ آپ ملک اور کھیل کے سفیر ہیں ،لہذا ایسی کسی بھی مشکوک سرگرمی سے دور رہیں ، اگر کوئی مشکوک شخص رابطہ کرے تو فورا پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کریں تاکہ آپ کا دامن اور کرکٹ کریئر صاف رہے .

. .

متعلقہ خبریں