والدہ کی گرفتاری پر عثمان ڈار نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اہم سوال کر ڈالا


سیالکوٹ(قدرت روزنامہ)بانی کی کال پر احتجاج کرتے ہوئے والدہ کی گرفتاری پر عثمان ڈارنے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اہم سوال کر ڈالا۔
عثمان ڈار نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ میری بہادر والدہ ریحانہ ڈار کی گرفتاری کے مناظر دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا۔80سالہ بزرگ خاتون کو جس طرح پنجاب پولیس نے گھسیٹتے ہوئے گرفتار کیا، وہ عمل شرمناک، گھٹیاں اور قابل مذمت ہے۔
عثمان ڈار نے کہاکہ والدہ کو معلوم تھا کہ وہ گرفتار ہو سکتی ہیں ، مگر انہوں نے کبھی گرفتاری سے ڈر کر پیچھے ہٹنے یا چھپنے کا سوچا تک نہیں ۔لیکن جس فسطائی انداز میں پولیس نے ان پر ہاتھ ڈالا، میں حکومت اور مریم نواز سے پوچھتا ہوں:کیا ایک ماں کا تقدس اس ریاست میں اتنا کمزور ہو چکا ہے؟
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ کیا پولیس کے چند اہلکار جب چاہیں کسی ماں کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹ سکتے ہیں؟یہ پہلی بار نہیں ، یہ ظلم مسلسل خواتین پر ہورہا ہے۔آج جن ماؤں، بہنوں اوربیٹیوں کو بے حرمت کیا جارہا ہے، اس کا حساب ضرور ہوگااور وہ وقت اب دور نہیں۔

WhatsApp
Get Alert