چاول کا پانی چہرے پر لگائیں دس سال جواں نظر آئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چاول دنیا میں گندم کے بعد سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا اناج ہے، اس میں آپ کی صحت کو برقرار رکھنے والے تمام اجزاء پائے جاتے ہیں . لیکن بات یہی ختم نہیں ہوتی بلکہ اس میں کچھ ایسے وٹامنزاورمنرلز بھی پائے جاتے ہیں جو جلد کی رنگت نکھارنے اور جواں بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں .

چاول صرف سورج کی مضر شعاعوں سے تحفظ دیتے ہیں بلکہ جلد میں کولیجن کی سطح کوبڑھاتے ہیں یہ جلد پرعمر رسیدگی کے اثرات کی رفتار کو کم کر کے آپ کو تادیر جواں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے . چاول کا پانی بھی جلد کی ترو تازگی میں حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے . یہاں چاول کے پانی کا ایک ماسک سکھایا جارہا ہے جو جلد سےجھریوں کا خاتمہ کرکے اس قدرتی چمک لوٹا دے گا . اجزاء: چاول تین چمچ دودھ ایک چمچ شہد ایک چمچ بنانے کا طریقہ: چاولوں کو ابالنے کے بعد چھان لیں اور اس کے پانی کو ایک طرف رکھ دیں . چاولوں میں گرم دودھ مکس ڈال کر مکس اچھی طرح مکس کریں . اب اس میں شہد شامل کریں . چہرے کو پانی سے دھوکر خشک کریں پھر اس ماسک کو چہرے پر لگائیں . خشک ہونے پر چہرہ دھولیں اب ابلے ہو ئے چاولوں کا پانی چہرے پر لگائیں . بہتر نتائج کے لئے اسے ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کریں . فوائد کو محسوس کرنے اور دس سال جوان نظر آنے کے لیے یہ عمل ہفتے میں کم از کم ایک بار کریں . . .

متعلقہ خبریں