ناریل کا پانی پینے کا صحیح وقت جانتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قدرت نے چند پھلوں کو ایسی خصوصیات سے نوازا ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے ناریل ان ہی میں سے ایک ہے۔ یہ پورا پھل کئی طرح کے صحت بخش اجزاء لئے ہوئے ہے یہاں تک کہ اس کی چھال بھی کئی طرح کی ادویات میں استعمال کی جاتی ہیں۔
مگر ہم یہاں ناریل کے پانی کا ذکر کررہیں جوقدرت کے بہترین مشروبات میں سے ایک ہے۔ اس میں کیلوریز کم مگر وٹامنز اور منرلز بہت زیادہ ہوتے ہیں اسی بناپر اسے سپر فوڈ کا درجہ حاصل ہے۔
ویسے تو کسی بھی پھل کو کھانے کا کوئی خاص وقت مقرر نہیں مگر ماہرین غذائیت نے کچھ پھلوں میں پائے جانے والے صحت بخش اجزاء کی بدولت ان کی درجہ بندی کی ہے ان میں ناریل بھی شامل ہے، ماہرین کے مطابق اگر انہیں صحیح وقت پر غذا میں شامل کیا جائے تو اس طرح ان سے دوگنا فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
نہارمنہ ناریل کا پانی پینا صحت پر حیت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے اس میں موجود صحت بخش اجزاء جسم سے فاسد مادوں کو جسم سے خارج کرنے، قوت مدافعت بڑھانے کے ساتھ میٹا بولزم کو تیز کرتے ہیں۔ورزش سے قبل اور بعد میں ناریل پانی کا استعمال ایک قدرتی اسپورٹس ڈرنک کی طرح کام کرتا ہے یہ جسم میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے ساتھ توانائی میں اضافہ کرتا ہے۔
کھانے سے پہلے اور بعد میں اس پانی کا استعمال آپ کو موٹاپے جیسے مرض سے نجات دلا سکتا ہے۔ کھانے سے پہلے اس کا استعمال آپ کو پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے اس طرح آپ کھانا کم مقدار میں کھاتے ہی جبکہ کھانے کے بعد یہ پانی کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔سونے سے قبل اس کا استعمال دماغ کو سکون فراہم کرتا ہے، اسٹریس اور ذہنی دبائو کو کم کر کے پر سکون نیند کو آسان بناتا ہے۔