اداکارہ نرما 11 سال بعد منظرِعام پر؛ مداحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا
ماضی کی معروف اداکارہ نرما نے جم سے اپنی ویڈیو وائرل کردیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ نرما برسوں بعد سوشل میڈیا پر جلوہ گر ہو گئی ہیں، جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
نرما کو حالیہ دنوں میں ایک جم میں دیکھا گیا جہاں وہ اپنے ٹرینر کے ہمراہ ورزش کرتی نظر آئیں۔
انھوں نے گلابی رنگ کی ٹی شرٹ اور جم ٹراوزر پہن رکھا تھا اور ان کی فٹنس اور وزن میں واضح کمی دیکھی جا سکتی ہے۔
ویڈیوز میں نرما کا چہرہ بغیر میک اپ کے تھا، جو مداحوں کے لیے حیرت کا باعث بنا۔ ان کے فطری حسن کو سراہا جا رہا ہے۔
@mahershahid321 is madam ko kon kon janta hae #foryou #viral #mahershahid321
یاد رہے کہ اداکارہ نرما کی آخری فلم “شیرِ لاہور” 2014 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد وہ میڈیا اور انڈسٹری سے دور ہو گئی تھیں۔
اس دوران کئی افواہیں گردش کرتی رہیں کہ وہ ذاتی مسائل کا شکار ہیں، تاہم حالیہ ویڈیوز نے ثابت کر دیا کہ نرما نہ صرف اپنی زندگی میں خوش ہیں بلکہ صحت کا بھی خیال رکھ رہی ہیں۔
@mahershahid321 is madam ko kon kon janta hae #foryou #foryoupage #fyp
مداحوں نے انسٹاگرام اور فیس بک پر ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اگر نرما واپس اسکرین پر آئیں تو یہ ایک خوش آئند لمحہ ہوگا۔
