پھیپھڑوں کا کینسر صرف تمباکو نوشی سے نہیں ہوتا بلکہ ۔۔ جانیں وہ کون سی غذائیں ہیں جو اس خطرناک بیماری کا سبب بنتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پھیپھڑوں کا کینسر صرف تمباکو نوشی یا آلودہ ماحول کی وجہ سے نہیں ہوتا بلکہ بعض غذائیں بھی اس خطرناک مرض کے امکانات میں اضافہ کر سکتی ہیں، خاص طور پر جب انہیں مسلسل اور حد سے زیادہ کھایا جائے۔ درج ذیل غذائیں ایسے ہی چند عناصر پر مشتمل ہیں جو پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں۔
۱۔ مصنوعی طریقے سے محفوظ کیا گیا گوشت
جیسے قیمہ بھرے رول، ساسیج، بیکن یا دیگر نمکین گوشت جن میں محفوظ رکھنے کے کیمیکل شامل ہوتے ہیں۔ یہ مادے جسم میں جا کر ایسے اثرات پیدا کر سکتے ہیں جو مہلک بیماریوں کو جنم دیتے ہیں۔
۲۔ سفید آٹے سے بنی اشیاء اور زیادہ چینی
زیادہ میٹھا کھانا، سفید آٹے سے تیار کی گئی اشیاء یا شربت وغیرہ جسم میں شوگر کی مقدار کو بہت بڑھا دیتے ہیں، جس سے بعض اوقات اندرونی خلیوں میں غیر معمولی تبدیلیاں شروع ہو سکتی ہیں جو کینسر کی بنیاد بن سکتی ہیں۔
۳۔ نمکین غذا کا حد سے زیادہ استعمال
بہت زیادہ نمک یا نمک والی خوراک جسم کے اندر سوزش پیدا کرتی ہے، جو لمبے عرصے میں مختلف اقسام کے سرطان کا سبب بن سکتی ہے۔
۴۔ گوشت کا کثرت سے استعمال
گوشت کو تیز آنچ پر بھونا جاتا ہے، تو اس میں ایسے زہریلے اجزاء پیدا ہو سکتے ہیں جو انسانی جسم کے خلیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور نتیجتاً کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
۵۔ تیل میں تلی ہوئی اشیاء
گہرے تیل میں تلی گئی اشیاء، خاص طور پر وہ جو بار بار پرانے تیل میں تیار کی گئی ہوں، ان میں ایسے نقصان دہ کیمیائی اجزاء پیدا ہوتے ہیں جو جسم کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
۶۔ بند ڈبوں والی، فوری تیار شدہ یا مصنوعی اجزاء والی خوراک
ایسی اشیاء جو کئی دنوں کے لیے محفوظ رکھی جاتی ہیں، ان میں شامل رنگ، خوشبو یا مصنوعی اجزاء انسانی صحت پر منفی اثر ڈالتے ہیں اور مستقل استعمال کی صورت میں بڑی بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں۔
ضروری بات:
ان غذاؤں سے مکمل پرہیز نہ بھی کیا جائے، تو کم از کم ان کا استعمال محدود ضرور کرنا چاہیے۔ خاص طور پر وہ افراد جو تمباکو نوشی کرتے ہیں یا جن کے خاندان میں پہلے سے کینسر کی تاریخ موجود ہو، ان کے لیے ایسی خوراک سے بچاؤ انتہائی ضروری ہے۔
تازہ سبزیاں، موسمی پھل، دالیں، زیتون کا تیل، ہلدی، نیم گرم پانی، سبز قہوہ، اور غذائی ریشہ والی اشیاء پھیپھڑوں کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
