کاجول کی بہن کا کورونا ٹیسٹ مثبت، اداکارہ قرنطینہ ہوگئیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بالی ووڈ اداکارہ کاجول کی چھوٹی بہن تنیشا مکھرجی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔واضح رہے کہ وائرس کا شکار ہونے والی وہ تازہ ترین سلیبریٹی ہیں جو بھارتی ریاست مہاراشٹر میں تھیٹر کے دوبارہ کھولنے کے بعد اس مرض میں مبتلا ہوئیں۔
اس حوالے سے تنیشا مکھرجی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر اپنے پرستاروں کو اپنی صحت کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کے پی سی آر ٹیسٹ کے بعد کورونا وائرس مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو تنہا کرلیا ہے۔