رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
کراچی (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کر لیعدالت نے علی وزیر کو 4 لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا،جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے سماعت کی
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ علی وزیر کی درخواست ضمانت خارج کر چکی ہے، جس پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، رکن قومی اسمبلی علی وزیر پر اشتعال انگیز تقاریر کا الزام ہے ،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے دو مہینے فیصلہ محفوظ رکھنے کے بعد علی وزیر کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنایا تھا اور ضمانت کی درخواست خارج کر دی تھی
علی وزیر پر پی ٹی ایم کے پروگرام کے کراچی میں پروگرام کے بعد سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر ، پی ٹی ایم کی مرکزی قیادت سمیت کارکنان کو نامزد کیا گیا تھا۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد علی وزیر کی گرفتاری کی کوشش کی مگر خیبرپختونخواہ میں موجودگی کی وجہ یہ ممکن نہ ہوسکا جس کے بعد پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ نے خیبرپختونخواہ حکومت سے گرفتاری اور حوالگی میں مدد طلب کی اور علی وزیر کو گرفتار کر لیا،علی وزیر جیل میں ہیں، آج سپریم کورٹ نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے