موسم سرما کے لحاظ سے طاقت بڑھانے والے چند مشروبات

(قدرت روزنامہ)موسم سرما میں انسان قدرتی طور پر خود کو بہت تھکا ہوا، دنیا سے بیزار اور سست محسوس کرتا ہے . ایسے میں انسان کی جسمانی طاقت بھی کم ہونے لگتی ہے جس میں وٹامنز اور منرلز کی کمی شامل ہوتی ہے .

لیکن چند چیزوں کا استعمال ہماری تھکاوٹ اور سستی کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور آپ کا چاک و چوبند کردیتا ہے . انہیں ہم طاقت بڑھانے والے مشروبات بھی کہہ سکتے ہیں جبکہ انہیں عام زنان میں (immunity booster drinks) کہا جاتا ہے . ان مشروبات کی فہرست کافی لمبی ہے لیکن ہم آپ کو وہ مشروبات تجویز کریں گے جو آپ کی پہنچ میں ہو . 1 . وٹامن سی کے حامل پھلوں کا جوس: موسم سرما میں انسانی جسم کو وٹامن سی کی اشد ضرورت ہوتی کیونکہ یہ وٹامن انسان کو تازہ دم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے . نارنجی، چکوترراو موسمبی وغیرہ انسانی جسم کو طاقت فراہم کرتا ہے . 2 . ٹماٹر کا جوس: ٹماٹر چونکہ ہر گھر میں کھانا بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جو کہ غذائیت سے بھرپور سمجھا جاتا ہے . اس کا شمار پھلوں اور سبزیوں دونوں میں کیا جاتا ہے اور اس کا جوس نکال کر پینا انسانی جسم کو درکار غذائیت فراہم کرتی ہے . ٹماٹر میں وٹامن اے، بی، سی اور اسکے علاوہ پوٹاشیم بھی پایا جاتا ہے . 3 . چقندر، گاجر اور سیب کا مشروب: چقندر، گاجر اور سیب کو ایک ساتھ کاٹ کر ان سب کا جوس نکال کر پینا انسانی جسم کو طاقت کے ساتھ ساتھ مکمل غذائیت بھی فراہم کرتا ہے . اس مشروب سے حاصل ہونے والے وٹامنز میں وٹامن اے، بی اور سی شامل ہیں جبکہ جسم کو پوٹاشیم بھی ملتا ہے . خیال رہے کہ یہ تمام مشروبات ناصرف غذائیت اور طاقت فراہم کریں گے بلکہ آپ کے مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہونگے . . .

متعلقہ خبریں