گڈانی، بلوچستان کو حق دو تحریک کی حمایت میں احتجاجی دھرنا
گڈانی(قدرت روزنامہ) آج گڈانی میں بھی صوبے بھر کی بلوچستان کو حق دو تحریک کی حمایت میں گڈانی موڑ قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیا گیا ہے جس میں جماعت اسلامی اور مکران کراچی ٹرک ایسوسی ایشن اور گڈانی کے ماہی گیروں نے حصہ لیا دھرنے کے شرکا نے کہا کہ ہم مولانا ہدایت الرحمن کی موقف کا بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں
انہوں نے کہاکہ بلوچستان بھر میں ناانصافی ظلم و جبر مصنوعی بے روزگاری اور گڈانی میں بھی گجا مافیا وائرنیٹ مافیا شپ بریکنگ یارڈ و دیگر بڑی بڑی کمپنیوں میں مقامی افراد کو روزگار کا نہ ملنا بھی علاقاء عوام کی حق تلفی ہے اور قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ مولانا کے ساتھ کھڑے ہیں جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے۔