کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد مختلف تخریبی کارروائیوں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جس میں جدید ہتھیار اور بارودی مواد شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ایک بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم سی ٹی ڈی نے بروقت خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرکے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
حکام کے مطابق علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
