اوتھل:زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق،17 افراد زخمی

اوتھل(قدرت روزنامہ)ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق،17 افراد زخمی ہوگئے۔۔زخمیوں میں مرد،خواتین اور بچے بھی شامل ہیں زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کے مطابق مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی کہ پتھر سے لوڈ ٹرک سے زیرو پوائنٹ کے قریب ٹکرا گئی حادثہ کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جسے پولیس کی مدد سے ٹریفک کی روانی بحال کرادی گئی ہے۔
