نورا فاتحی کی حجاب میں تصویریں وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی معروف ڈانسر و اداکارہ نورا فاتحی کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں اُنہوں نے حجاب کیا ہوا ہے ۔سوشل میڈیا انسٹا گرام پر نورا فاتحی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں نورا فاتحی کو سیاہ لباس میں حجاب کی طرح دوپٹہ اوڑھے ہوئے کسی مسجد نما سیاحتی مقام پر دیکھا جا سکتا ہے ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)


نورا فاتحی کی جانب سے حجاب میں شیئر کی گئی ان تصویروں کے کیپشن میں اپنے تاثرات سے متعلق لکھا گیا ہے کہ ’یہ بہت خوبصورت تھا۔‘
نورا فاتحی کی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی دوست کے ہمراہ گھوم پھر رہی ہیں، اس دوران دونوں نے حجاب اور عبایا بھی پہنا ہوا ہے۔نورا فاتحی کے مداحوں کی جانب سے اس پوسٹ پر خوب تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔