اکشے کمار نے مداح کی خواہش پوری کردی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے اپنی مداح پلک کی خواہش پوری کرکے بہت سے لوگوں کے دل جیت لیے۔ اکشے کمار نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنی پلک نامی ایک مداح کی خواہش پر اسے سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
Happy birthday dear Palak, even if you’re away from home I’m sure your family’s good wishes and love will keep you warm. Hope you have a great year ahead. Love and prayers 🙏🏻 https://t.co/wPsBvORoMQ
— Akshay Kumar (@akshaykumar) December 3, 2021
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’سالگرہ مبارک ہو پیاری پلک‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ’چاہے آپ گھر سے دور ہیں، لیکن یقیناََ آپ کے خاندان کی نیک تمنائیں اور محبت آپ کے ساتھ رہے گی‘۔
اکشے کمار نے پلک کے لیےاپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’امید ہے کہ آپ کا سال بہت اچھا گزرے گا‘۔ خیال رہے کہ اکشے کمار کی مداح پلک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اداکار کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنی ایک خواہش کا اظہار کیا تھا۔
پلک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ’محترم اکشےکمار سر! برسوں سے میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں، آج میری سالگرہ ہے اور میں اپنے گھر سے دور ہوں تو شاید آپ کی طرف سے ملنے والی مبارکباد میرے چہرے پرحقیقی مسکراہٹ بکھیر دے گی‘۔