کیارا ایڈوانی کی کترینہ کیف، وکی کوشل کی شادی میں شرکت کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی نے وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کے 120 مہمانوں کی فہرست میں شامل ہونے کی تردید کردی، ساتھ ہی کہا ’سنا تو ہے‘۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیارا ایڈوانی نے ساتھی اداکار وکی کوشل کی طرف سے شادی میں مدعو کیے جانے کی تردید کی ہے۔
کترینہ کیف اور وکی کوشل 9 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں، جوڑے اس حوالے سے تفصیلات راز رکھی ہوئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فلمی جوڑے کی شادی میں 120 کے قریب مہمانوں کو بلوایا گیا ہے، جس میں کیارا ایڈوانی کا نام شامل نہیں ہے۔کیارا ایڈوانی اور وکی کوشل فلم لسٹ اسٹوریز میں ساتھ کام کرچکے ہیں، شادی سے متعلق ابتدائی میڈیا رپورٹس میں اُن کا نام مہمانوں کی فہرست میں شامل تھا تاہم اب انہوں نے تردید کی ہے۔
بھارتی میڈیا نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی سے متعلق کیارا ایڈوانی سے سوال کیا تو انہوں نے ’واقعی؟ کہا اور ساتھ ہی سنا تو ہے پر پتہ نہیں، مجھے تو دعوت نامہ نہیں ملا۔کیارا ایڈوانی سے قبل سلمان خان کی بہن ارپیتا بھی دعوت میں مدعو کیے جانے سے متعلق تردید کرچکی ہیں تاہم جن لوگوں کو شادی میں شرکت متوقع ہے، اُن میں بھارتی ہدایت کار کبیر خان اور آنند ایل رائے شامل ہیں۔