وفاقی حکومت کی عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) درخواست دے تو سابق وزیراعظم عمران خان کو بنی گالہ شفٹ کیا جا سکتا ہے۔
نجی ٹی وی پر سینیر صحافی عاصمہ شیرازی کے شو میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) درخواست دے ہم عمران خان کو بنی گالہ شفٹ کر دیتے ہیں، پھر وہ روز صبح شام انہیں ملیں، باتیں کریں یا لڈو کھیلیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
BREAKING NEWS 🚨🚨🚨
وفاقی حکومت عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کو تیار۔۔۔ پی ٹی آئی درخواست دے ہم عمران خان کو بنی گالہ منتقل کر دیتے ہیں۔۔۔ ابھی تک ہمارے پاس کوئی درخواست نہیں آئی۔۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کی بڑی آفر۔۔#FaislaAapKa TEAM
Hum News… pic.twitter.com/NmsOYumjlj— Asma Shirazi (@asmashirazi) October 22, 2025
وفاقی وزیر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب تحریک انصاف کے بعض رہنما عمران خان کے قید میں حالات اور ان سے ملاقاتوں کی پابندیوں پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت 9 مئی کے مظاہروں سے متعلق مقدمات بھی زیرِ سماعت ہیں۔
