سیلفی کا شوق دو بہنوں سمیت تین لڑکیوں کی جان لے گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) بھارتی شہر تلنگانہ میں سیلفی لینے کے دوران دو بہنوں سمیت تین لڑکیاں ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ کے ایک گاو¿ں میں ایک ہی خاندان کی تین لڑکیاں زرعی فارم کے ٹینک میں سیلفی لیتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہو گئیں۔ ہلاک ہونے والی لڑکیوں میں 16 سالہ الیمی سنیتا، اس کی بہن 14 سالہ ویشالی اور ان کی کزن 14 سالہ انجلی شامل ہیں۔ تینوں لڑکیاں سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے کے لئے اچھی تصویر بنانے کی کوشش کر رہی تھیں۔لڑکیاں وقت گزارنے کے لئے اپنی والدہ اور کزن کے ہمراہ اتوار کو اپنے زرعی فارم پر گئیں جہاں وہ اپنے موبائل فون سے تصاویر لے رہی تھیں کہ اچانک زرعی فارم کے ٹینک میں جا گریں جس کی وجہ سے تینوں زندگی کی بازی ہار گئیں۔