مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا کل گرفتاری دینے کا اعلان اسمبلی میں ایف سی سے متعلق تقریر پر مقدمہ درج کیا گیا تھا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)گوادر سے رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کل بروز پیر، 27 اکتوبر کو رضاکارانہ طور پر گرفتاری دینے کا اعلان کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ کل دوپہر 12 بجے خود سنٹسر تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دیں گے۔
یاد رہے کہ ایم پی اے ہدایت الرحمان بلوچ کے خلاف یہ ایف آئی آر بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ان کی ایک تقریر کے بعد درج کی گئی تھی، جس میں انہوں نے ایف سی (فرنٹیئر کور) کے بارے میں ریمارکس دیے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، یہ مقدمہ سربندن کے رہائشی خدابخش عرف کے بی کی مدعیت میں سنٹسر تھانے کے انچارج عبداللہ عابد کی جانب سے درج کیا گیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert