وزیر اعلیٰ بلوچستان کا چلتن اور بولیدہ میں بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر اظہارِ اطمینان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا چلتن اور بولیدہ میں بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر اظہارِ اطمینان۔وزیر اعلیٰ نے سیکیورٹی فورسز کی بہادری، عزم اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے كها كه فورسز نے عزمِ استحکام کے وژن کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کا عملی ثبوت دیا۔بلوچستان میں امن دشمنوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ بھارتی سرپرستی میں چلنے والے نیٹ ورکس کا صفایا اور بحالی امن ریاست کی اولین ترجیح ہے۔بلوچستان حکومت اور سیکیورٹی ادارے عزمِ استحکام کے جذبے کے ساتھ ملک و قوم کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔
