وسیم اکرم کو سی ویو پر کونسا خزانہ مل گیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کو کراچی کے ساحلِ سمندر سی ویو پر خزانہ مل گیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا کے ساتھ نئی سیلفی شیئر کی۔


ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں وسیم اکرم اور شنیرا بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں شنیرا کی جنب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’دیکھیں! مجھے آج صبح سی ویو سے کیا ملا۔‘سابق کرکٹر نے مداحوں سے پوچھا کہ ’کیا مجھے اسے اپنے پاس رکھنا چاہیے یا نہیں؟‘وسیم اکرم کے پوچھنے پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ شنیرا ایک قیمتی خزانہ ہیں لہٰذا آپ انہیں لازمی اپنے پاس رکھیں۔واضح رہے کہ طویل عرصے کے بعد شنیرا واپس پاکستان اپنے شوہر کے پاس آگئیں ہیں اور پاکستان آنے کے بعد یہ اُن کی وسیم اکرم کے ساتھ پہلی تصویر ہے۔یاد رہے کہ لیجنڈ کرکٹر نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے، عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔